اتوار, اکتوبر 6, 2024
اشتہار

اسرائیل میں فائرنگ سے خاتون قتل، متعدد زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیل کے شہر بئر سبع میں نامعلوم شخص کی جانب سے فائرنگ سے ایک خاتون ہلاک جبکہ متعدد شہری زخمی ہوگئے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ایمبولینس سروس میگن ڈیوڈ ایڈوم نے بتایا کہ بئر سبع کے مرکزی بس اسٹیشن پر حملے میں کم از کم 10 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں جبکہ حملہ آور کو موقع پر ہلاک کر دیا گیا، حملہ آور سے اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

- Advertisement -

یکم اکتوبر کو ایران کی جانب سے اسرائیل پر میزائل حملوں سے چند گھنٹے قبل شہر جافا مین فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں 7 اسرائیلی شہری ہلاک ہوئے تھے۔

پولیس نے حملہ آوروں کو بے اثر (neutralised) کر دیا گیا تھا اور بتایا تھا کہ صورتحال کنٹرول میں ہے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ میں ہلاک ہونے والے شہریوں کے لواحقین کو اطلاع کر دی گئی۔

حملے کی فوری طور پر کسی نے ذمہ داری قبول نہیں کی تھی تاہم ایرانی کی جانب سے میزائل حملوں کے بعد فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے اپنے بیان میں واقعے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں