اتوار, جنوری 19, 2025
اشتہار

اسرائیل نے سفارتخانے خالی کر دیے

اشتہار

حیرت انگیز

ایران کی جانب سے ردعمل کے خدشے کے پیش نظر اسرائیل نے سفارتخانے خالی کرنا شروع کر دیے۔

اسرائیلی نیوز آؤٹ لیٹ کان نے رپورٹ کیا کہ شن بیٹ [اسرائیلی داخلی سلامتی ایجنسی] اور وزارت خارجہ کی طرف سے صورتحال کے جائزے کے بعد دنیا بھر میں متعدد اسرائیلی سفارتخانوں کو خالی کر دیا گیا۔

ایران کی جانب سے دمشق، شام میں اپنے قونصل خانے پر مہلک حملوں کا جواب دینے کی دھمکی کے بعد اسرائیلی فوج نے تمام جنگی یونٹوں کی چھٹیاں روک دی ہیں۔

- Advertisement -

اسرائیل نے ریزروسٹ کو بلایا ہے اور ملک میں جی پی ایس کوآرڈینیٹس کو بلاک کر دیا ہے۔

اسرائیلی اخبار کے مطابق ایرانی ردعمل کے خدشہ کے پیش نظر اسرائیل نے ایئر ڈیفنس سسٹم کو پوری طرح سے ہائی الرٹ کردیا ہے جبکہ ریزرو فوجی بھی طلب کرلیے ہیں۔

اسرائیلی اخبار کے مطابق ایران براہ راست اسرائیل کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

امریکہ کی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے مطابق ایران اس وقت اسرائیل سے بہت ناراض نظر آ رہا ہے۔ اگلے 48 گھنٹے کے اندر وہ اسرائیل پر ایک بڑا حملہ کر سکتا ہے۔

سی آئی اے نے ایران کے ایک خاص منصوبہ سے متعلق اسرائیل کو اب تک کا سب سے بڑا الرٹ بھیج دیا ہے۔ اس کے مطابق ایران اپنے حملے میں سینکڑوں ڈرون اور درجنوں کروز میزائل کا استعمال کرسکتا ہے۔

ایران سے یہ ڈرون اور میزائل پرواز بھریں گے اور اسرائیل کے اہم ٹھکانوں کو اپنا ہدف بنائیں گے۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے شام کے دارالحکومت دمشق میں ایران کے سفارتخانے کو نشانہ بنایا تھا، جس میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق افراد میں سفارتکار بھی شامل تھے۔

دوسری جانب ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ شام میں ایرانی سفارتخانے پر اسرائیلی فضائی حملے کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں