منگل, ستمبر 24, 2024
اشتہار

لبنان پر اسرائیل کے وحشیانہ حملے، 274 افراد جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

بےلگام اسرائیلی فوج نے لبنان میں تین سو سے زائد مقامات پر فضائی حملے کیے ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق لبنان کی بیکا وادی، ثور، نبطیہ اور دیگر علاقوں پر اسرائیلی بمباری سے دو سو چوہتر شہری شہید جب کہ سات سو سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

شہدا میں اکیس بچے، انتالیس خواتین اور طبی عملے کے دو ارکان شامل ہیں۔

- Advertisement -

اسرائیلی فوج نے لبنانی شہریوں کو حزب اللہ کےعلاقوں سے دور رہنے کی وارننگ دی ہے۔ دارالحکومت بیروت میں خوف کی فضا ہے شہریوں کو فون پر حملوں کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

وزارت تعلیم نے دو دن کیلئے تعلیمی ادارے بند کر دئیے ہیں اور بڑے پیمانے پر لوگوں نے نقل مکانی شروع کر دی ہے۔

امریکا نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان سرحدی کشیدگی میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ امریکی قومی سلامتی کےترجمان جان کربی کا کہنا ہے تنازع کے مکمل جنگ میں تبدیل ہونے کا خدشہ ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں