پیر, جون 16, 2025
اشتہار

ویڈیو: اسرائیل کا 2300 کلومیٹر دور مشہد پر حملہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیل نے ایران کے دوسرے بڑے شہر مشہد کو 2300 کلومیٹر دور سے نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی افواج نے جاری بیان میں مشہد ایئرپورٹ کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ اب تک کا طویل ترین فاصلے سے کیے جانے والا حملہ ہے۔

فوج نے کہا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ نے شمال مشرقی ایران کے مشہد ہوائی اڈے پر ایک ایرانی ایندھن بھرنے والے طیارے پر بمباری کی جو اسرائیل سے تقریباً 2,300 کلومیٹر دور ہے، یہ "آپریشن کے آغاز کے بعد سے سب سے زیادہ دور حملہ تھا۔

فوج کا کہنا ہے کہ "ایئر فورس پورے ایران میں فضائی برتری حاصل کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔”

ایرانی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے مشہد میں 2 مقامات پر حملے کیے ہیں تاہم مشہد ایئرپورٹ اور رن وےکو نقصان نہیں پہنچا۔

مشہد ہوائی اڈے پر حملہ ممکنہ طور پر اسرائیلی فضائیہ کی اب تک کی سب سے دور کی اسٹرائیک ہے۔ 1985 میں، آئی اے ایف نے تیونس میں فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کے ہیڈکوارٹر پر حملہ کیا جو اسرائیل سے 2,000 کلومیٹر سے بھی زیادہ دور تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں