جمعہ, نومبر 29, 2024
اشتہار

جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیل کے لبنان پر حملے، 78 شہادتیں

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیلی فوج کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کے باوجود لبنان پر بربریت کا سلسلہ جاری ہے، جس کے نتیجے میں مزید 78 شہری جام شہادت نوش کرگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لبنان کی فوج نے اسرائیلی افواج پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے۔

جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج نے مبینہ طور پر حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے، جس کے باعث 70 سے زائد لبنانی شہری شہید اور 266 زخمی ہوگئے۔

- Advertisement -

رپورٹس کے مطابق اسرائیل کی جانب سے لبنان میں کی جانے والی بربریت کے نتیجے میں مجموعی طور پر شہدا کی تعداد 4 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔ جبکہ اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں رات کے اوقات میں کرفیو نافذ کردیا۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ ایران کو جوہری بم حاصل کرنے سے روکنے کے لیے جو ہوسکا وہ کریں گے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ ایران کو جوہری طاقت بننے سے روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کروں گا، وہ تمام وسائل استعمال کروں گا جو کیے جا سکتے ہیں کہ ایران جوہری طاقت نہ بنے۔

ایران کا اسرائیل پر حملے سے متعلق بڑا بیان

اُن کا کہنا تھا کہ حزب اللّٰہ نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی تو شدید جنگ شروع کر دیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں