ہفتہ, فروری 22, 2025
اشتہار

حماس نے یرغمالی کے بجائے کسی اور خاتون کی لاش حوالے کی: اسرائیل کا دعویٰ

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیلی نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس نے اسرائیلی یر غمالی کے بجائے کسی نامعلوم خاتون کی لاش حوالے کی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ جنگ بندی معاہدے کے تحت فلسطینی عسکری تنظیم حماس نے جمعرات کو جن چار یرغمالوں کی لاشیں حوالے کی تھیں ان میں سے ایک لاش کسی اور کی ہے۔

اسرائیلی حکام کا کہنا ہے حماس نے کل جس خاتون کی لاش دی وہ اسرائیلی یرغمالی نہیں ہیں، فرانزک کے ثابت ہوا ہے یہ لاش شری بیباس کی نہیں ہے، چاروں لاشیں اسرائیل پہنچنے پر اسرائیلی حکام نے فوری طور پر 83 سالہ لیف شیٹس کی لاش کی شناخت کر دی تھی۔

ہم نے اسرائیلی قیدیوں کو زندہ رکھا، نیتن یاہو نے انہیں مار ڈالا، حماس

تاہم جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فارنسک میڈیسن نے دو بچوں کی لاشوں کی شناخت کر لی ہے لیکن بچوں کی والدہ کی لاش تبدیل ہے۔

دوسری جانب حماس نے اسرائیلی دعوے کا کوئی جواب نہیں دیا، واضح رہے کہ حماس نے گزشتہ روزچار اسرائیلی یر غمالیوں کی لاشیں ریڈ کراس کے حوالے کی تھیں جسمیں دو بچے،خواتین اور بزرگ شخص شامل ہیں۔

خیال رہے کہ  حماس نے غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت کل 4 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں ریڈ کراس کے حوالے کیں، حماس کی قید میں موجود چاروں اسرائیلی یرغمالی اسرائیل کی غزہ میں بمباری میں مارے گئے تھے۔

حماس نے چاروں فلسطینیوں کی لاشیں خان یونس میں ریڈ کراس کے حوالے کیں، اس دوران حماس کی جانب سے بینر بھی آویزاں کیے گئے تھے جن پر درج تھا جنگی مجرم نیتن یاہو اور اس کی نازی فوج نے صیہونی لڑاکا طیاروں سے میزائل برسائے، صیہونی لڑاکا طیاروں سے برسائے گئے میزائلوں سے یرغمالی مارے گئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں