ہفتہ, اکتوبر 5, 2024
اشتہار

اسرائیل کا حزب اللہ کے متوقع نئے سربراہ ہاشم صفی الدین کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے لبنان کے دارالحکومت بیروت پر بمباری کی گئی ہے، اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ بیروت میں حملے کا نشانہ حزب اللّٰہ کے سینئر رہنما ہاشم صفی الدین تھے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیل کی جانب سے یہ بھی دعویٰ کیا جارہا ہے کہ لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللّٰہ کے لیے ہتھیار تیار کرنیوالے رہنما محمد یوسف انیسی کو بھی شہید کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ہاشم صفی الدین حزب اللّٰہ کے متوقع سیکریڑی جنرل تھے، ایسی اطلاعات تھیں کہ حزب اللّٰہ کے شہید سیکریٹری جنرل سید حسن نصراللّٰہ کی شہادت کے بعد انکے قریبی عزیز ہاشم صفی الدین کو یہ ذمہ داری سونپی جائے گی۔

- Advertisement -

حزب اللّٰہ کی جانب سے تاحال اسرائیلی دعویٰ کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی، تاہم ایئرپورٹ کے قریب دھماکے سنے گئے اور دھوئیں کے بادل میلوں دور تک دکھائی دیے۔

اس سے قبل حزب اللہ نے میزائل مار کر اسرائیلی ہیلی کاپٹر کو بھاگنے پر مجبور کر دیا۔

الجزیرہ کے مطابق بدھ کو حزب اللہ نے کہا ہے کہ اس نے شمالی اسرائیل میں بیت ہلیل کے اوپر سے پرواز کرنے والے ایک اسرائیلی فوجی ہیلی کاپٹر پر زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل داغے، جس سے وہ پیچھے ہٹنے پڑا۔

بورس جانسن کا اسرائیلی وزیر اعظم کے متعلق بڑا دعویٰ

تاہم حزب اللہ نے یہ نہیں بتایا کہ آیا اس کے میزائل نے ہیلی کاپٹر کو ہٹ کر دیا تھا یا نہیں، اسرائیلی فوج کی جانب سے بھی فوری طور پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں