جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

اسرائیل نے رمضان المبارک میں جنگ بندی کا اعلان کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیل نے غزہ جنگ بندی میں توسیع کی امریکی تجویز منظور کرتے ہوئے رمضان المبارک میں جنگ بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق غاصب صہیونی ریاست اسرائیل نے غزہ جنگ بندی توسیع کی امریکی تجویز کو منظور کر لی ہے اور جنگ بندی مزید 6 ہفتے تک برقرار رہے گی۔

رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نیتن یاہو کی زیر صدارت اعلیٰ سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ نے رمضان اور اپریل کے وسط میں یہودی تہوار کے دوران جنگ بندی میں توسیع کی منظوری دے دی ہے۔

جنگ بندی میں توسیع کیلیے امریکی صدر ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اسٹیوو ٹکوف کا فریم ورک اپنایا گیا۔ اسٹیوو ٹکوف کا کہنا ہے مستقل جنگ بندی پربات چیت کیلیے اضافی وقت درکار ہے۔

حماس نے تجویز سے متعلق کوئی بیان نہیں دیا ہے۔ تاہم جنگ بندی میں توسیع کے پہلے دن زندہ یا مردہ یرغمالیوں کی نصف تعداد کو اسرائیل کے حوالے کیا جائے گا۔ اگر مستقل جنگ بندی پر معاہدہ ہو جاتا ہے تو باقی زندہ اور مردہ یرغمالیوں کو بھی رہا کر دیا جائیگا

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک میں جنگ بندی کو صدر ٹرمپ کی حمایت حاصل ہے اور معاہدے کے مطابق اسرائیل 42 ویں دن کے بعد جنگ میں واپس آسکتا ہے۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے شروع ہونے والی اسرائیل غزہ جنگ میں گزشتہ رواں سال جنوری میں عالمی طاقتوں کی مداخلت کے بعد جن بندی کی گئی تھی۔

سوا سال تک جاری رہنے والی اسرائیلی جارحیت نے 45 ہزار سے زائد مظلوم فلسطینیوں کی زندگیاں نگل لیں۔ شہدا میں زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی ہے جب کہ غزہ مکمل ملبے کا ڈھیر بن چکا ہے۔

غزہ جنگ بندی : اسرائیل اور حماس معاہدے کا پہلا مرحلہ مکمل

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں