ہفتہ, مئی 24, 2025
اشتہار

اسرائیل سیاستدانوں کے فوجی وردی پہننے پر پابندی کیوں لگا رہا ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیل کے وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ جنگ مخالف بیان دینے والے سیاست دانوں کو فوجی وردی پہننے سے روکیں گے۔

وزیر دفاع نے جمعے کو کہا کہ وہ بائیں بازو کے سیاست دان یائر گولن کو ریزرو ڈیوٹی سے روکنے کی کوشش کریں گے اور جنگ مخالف تبصروں کے بعد انہیں فوجی یونیفارم پہننے یا فوجی اڈوں میں داخل ہونے سے منع کریں گے۔

حکومتی عہدیدار اور حزب اختلاف کے رہنما گولن کی مذمت میں متحد ہو گئے ہیں۔

سیاست دان یائر گولن ایک سابق میجر جنرل ہیں انہوں نے اس ہفتے ایک ریڈیو انٹرویو میں کہا تھا کہ ایک سمجھدار ملک… شوق کے لیے بچوں کو نہیں مارتا۔

گولن نے بعد میں واضح کیا کہ وہ حکومت کی پالیسیوں کو نشانہ بنا رہے ہیں، انفرادی فوجیوں کو نہیں، اور متنبہ کیا کہ غزہ میں اسرائیل کی جنگ کا طرز عمل اسے ایک "غیر قانونی ریاست” بنا سکتا ہے۔

وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے سیاست دان پر تہمت لگانے کا الزام لگاتے ہوئے اعلان کیا کہ انہوں نے "(فوج) کو حکم دینے کا فیصلہ کیا ہے کہ یائر گولن کو ریزرو سروس کے لیے مزید نہ بلایا جائے اور ان پر (فوج) کی وردی پہننے اور فوجی اڈوں میں داخلے پر پابندی عائد کی جائے۔”

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں