پیر, جون 16, 2025
اشتہار

آیت اللہ خامنہ ای نشانے پر؟ اسرائیل کا ٹرمپ کی بات ماننے سے انکار

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیل نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو قتل کرنے کے ٹرمپ کے منصوبے کو ویٹو کرنے کی تردید کر دی۔

اسرائیل کے چینل 12 نے قومی سلامتی کونسل کے سربراہ زاچی ہنیگبی کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ رائٹرز کی رپورٹ ہے کہ ٹرمپ نے ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے قتل کو ویٹو کیا۔۔۔ یہ غلط ہے سیاسی رہنماؤں کے لیے کوئی استثنیٰ نہیں ہے۔

ادھر نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ ایران میں حکومت کی تبدیلی اسرائیلی حملوں کا نتیجہ ہو سکتی ہے۔

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے فاکس نیوز کو بتایا کہ ایران میں حکومت کی تبدیلی "یقینی طور پر اس کا نتیجہ ہو سکتی ہے کیونکہ ایران کی حکومت بہت کمزور ہے۔”

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی رہنما کو قتل کرنے کے اسرائیلی منصوبے کو مسترد کر دیا۔

ایک امریکی اہلکار نے سی این این کو بتایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو قتل کرنے کے اسرائیلی منصوبے کو مسترد کر دیا۔

اسرائیل اور ایران کے درمیان ٹِٹ فار ٹاٹ حملوں کی جاری لہروں کے درمیان، ٹرمپ عوامی اور نجی طور پر امریکا کو ابھی کے لیے میدان سے باہر رکھنے کی اپنی خواہش کو واضح کر رہے ہیں۔

لیکن امریکا ایران سے اسرائیل کو نشانہ بنانے والے میزائلوں کو روکنے میں مدد کر رہا ہے۔

منصوبے سے متعلق اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے اتوار کی صبح فاکس نیوز کے بریٹ بائر کو بتایا کہ ایسی باتوں کی بہت سی جھوٹی خبریں ہیں جو کبھی نہیں ہوئیں اور میں اس میں نہیں جاؤں گا۔

نیتن یاہو کے ترجمان نے سی این این کو بتایا کہ ٹرمپ کی جانب سے اسرائیلی منصوبے کو مسترد کرنے کی خبریں "جعلی” ہیں۔

خبر رساں ادارے رائٹرز نے سب سے پہلے اس منصوبے کی اطلاع دی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں