منگل, نومبر 5, 2024
اشتہار

اسرائیل نے غزہ میں ایک لاکھ عمارتیں تباہ کر دیں

اشتہار

حیرت انگیز

غزہ میں اسرائیلی بربریت کی گواہی اور ثبوت مغربی میڈیا خود دے رہا ہے، بی بی سی کی جانب سے غزہ کی سیٹلائٹ تصاویر سامنے آئی ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ صہیونی بمباری سے ایک لاکھ کے قریب عمارتیں تباہ ہو گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق غزہ کے طول و عرض میں پھیلی تباہی کے مناظر اسرائیلی مظالم کی داستاں بیان کر رہے ہیں، اسرائیلی بمباری نے غزہ کا نقشہ بدل کر رکھ دیا ہے۔

- Advertisement -

مساجد، رہائشی عمارتوں، اسپتالوں کو چن چن کر نشانہ بنایا گیا، بی بی سی کی طرف سے گزشتہ جمعرات (عارضی جنگ بندی سے قبل) کو لی گئی سیٹلائٹ تصاویر غزہ میں تباہی کی شدت کو ظاہر کرتی ہیں، بی بی سی کا کہنا ہے کہ ان تصاویر ظاہر ہوتا ہے کہ تقریباً 98,000 عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔

ڈرون فوٹیج اور تصدیق شدہ ویڈیو میں یہ بھی دکھایا گیا ہے کہ اسرائیلی فضائی حملوں اور زمینی لڑائی کے بعد عمارتیں اور پورے کے پورے محلے ملبے کا ڈھیر بن گئے ہیں۔ اسرائیلی جارحیت کا سب سے زیادہ نشانہ شمالی غزہ رہا جہاں پٹی پر بڑے پیمانے پر تباہی پھیلی ہے۔

ترک میڈیا کا کہنا ہے کہ غزہ میں 26 سے زائد اسپتال، 55 مراکزِ صحت نے کام بند کر دیا ہے، 59 مساجد مکمل منہدم جب کہ 136 مساجد جزوی طور پر منہدم ہو گئی ہیں، غزہ کے تاریخی چرچ سمیت 3 گرجا گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔ واضح رہے کہ اسرائیلی حملوں میں 15 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں