جمعہ, ستمبر 20, 2024
اشتہار

اسرائیل فلسطینیوں کیساتھ کیا کررہا ہے دنیا دیکھ کر خاموش ہوگئی، اسرائیلی کالم نگار

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیلی کالم نگار نے دنیا کی طاقتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل فلسطینیوں کیساتھ کیا کررہا ہے دنیا دیکھ کرخاموش ہوگئی ہے۔

فلسطینیوں کی نسل کشی اور مظالم کیخلاف اسرائیلی کالم نگار بھی بول پڑا، اسرائیلی کالم نگار نے بھی اظہارِ تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قیمتی جانوں کا ضیاع اور مستقبل تباہ کیا جارہا ہے، غزہ جنگ بندی کیلئے کسی طرف سے سنجیدگی نظرنہیں آرہی۔

انھوں نے کہا کہ گیم چینجر تب ہوگا جب امریکی بیدار ہوکر اسرائیلی حکومت کو روکیں گے، نیتن یاہو کا امن مذاکرات کیلئے وفود بھیجنا محض ڈرامہ اور وقت حاصل کرنا ہے۔

- Advertisement -

اسرائیلی کالم نگار کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یایو مذاکرات کیلئے وفود بھیج کر امریکیوں کو دھوکا دے رہا ہوتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی مظالم پر دنیا خاموش ہوگئی ہے، ہر روز خون کی ہولی جاری ہے، مزید جرائم کا ارتکاب کیا جارہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں