بدھ, دسمبر 4, 2024
اشتہار

اسرائیل نے یحییٰ سنوار کی لاش کی تصویر والے پمفلٹس غزہ بھیج دیے

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیل نے جنوبی غزہ میں طیاروں کے ذریعے اسلامی مزاحمتی تنظیم حماس کے شہید سربراہ یحییٰ سنوار کی لاش کی تصویر والے پمفلٹس گرا دیے۔

خبر رساں ایجنسی روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق فضا سے گرائے گئے پمفلٹس میں فلسطینیوں کیلیے پیغام لکھا ہے کہ ’حماس اب غزہ پر حکومت نہیں کرے گی‘۔

فلسطینی محکمہ صحت کے حکام نے بتایا کہ فضا سے پمفلٹس گرانے کا اسرائیلی اقدام اس وقت سامنے آیا جب صہیونی فوج نے غزہ کی پٹی پر حملے میں 32 افراد کو شہید کیا اور جبالیہ کی اسپتالوں کا سخت محاصرہ کیا۔

- Advertisement -

خان یونس کے رہائشیوں کے مطابق عربی زبان میں تحریر شدہ پمفلٹس میں لکھا ہے کہ جو کوئی بھی اپنے ہتھیار اسرائیلی یرغمالیوں کے حوالے کرے گا اسے وہاں سے نکلنے اور امن سے رہنے کی اجازت دی جائے گی۔

پمفلٹس پر درج الفاظ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے ایک بیان سے لیے گئے جو انہوں نے یحییٰ سنوار کی شہادت پر کہہ تھے۔

غزہ کے محکمہ صحت کے مطابق اسرائیل نے 7 اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ میں 42 ہزار 500 فلسطینی شہید اور ہزاروں کو زخمی کیا جبکہ کئی ہزار تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے تلے موجود ہیں۔

وسطی غزہ کی پٹی کے المغزئی کیمپ میں ایک گھر پر اسرائیلی حملے میں 11 افراد شہید ہوئے جبکہ ایک اور حملے میں نوصیرات کے قریبی کیمپ میں چار شہید ہوئے۔

طبی ماہرین کے مطابق جنوبی غزہ کے شہروں خان یونس اور رفح میں دو الگ الگ حملوں میں 5 افراد شہید ہوئے جبکہ شمالی غزہ کی پٹی کے شاتی کیمپ میں 7 فلسطینی جاں بحق ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں