منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

’’شہر خان یونس خالی کرو‘‘ اسرائیل کی جنوبی غزہ کے فلسطینیوں کو وارننگ

اشتہار

حیرت انگیز

غزہ : اسرائیلی فورسز نے شمالی غزہ کے بعد لاکھوں فلسطینیوں کو جنوبی غزہ سے نکلنے کی وارننگ دے دی، خان یونس میں شمالی غزہ سے بے گھر ہونے والے دس ہزار فلسطینیوں نے پناہ لےرکھی ہے.

تفصیلات کے مطابق اسرائیل شمالی غزہ فلسطینیوں سے کیے گئے وعدے سے مُکر گیا اور لاکھوں فلسطینیوں کوجنوبی غزہ چھوڑنےکا حکم دے  دیا۔

اسرائیل نے پہلے شمالی غزہ سے نکالا اب جنوبی غزہ سے نکلنے کی وارننگ دے دی ہے ، اسرائیلی فضائیہ نے غزہ کے جنوبی شہر خان یونس میں پرچیاں گرائی ، جس میں رہائشیوں کو گھر خالی کرنے کی وارننگ دی گئی ہے۔

- Advertisement -

خان یونس میں شمالی غزہ سے بے گھر ہونے والے دس ہزار فلسطینیوں نے پناہ لےرکھی ہے، پناہ گزینوں کا کہنا ہے اسرائیل کا کوئی بھروسہ نہیں ہے، پہلے پراپیگنڈا کرتے اور وارننگ دیتے ہیں اور پھر حملہ شروع کر دیتے ہیں۔

یاد رہے اسرائیل نے 13 اکتوبر کو شمالی غزہ میں مقیم افراد کو جنوبی حصے میں منتقل ہونے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہاں انہیں تحفظ ملے گا۔

واضح رہے غزہ بیالیسویں روز بھی اسرائیلی بمباری جاری ہے، رات بھر اسرائیلی فورسز غزہ پٹی پر بم برساتے رہے ، جبالیہ کیمپ کے قریب رہائشی عمارت پر بمباری ہوئی جسمیں گیارہ فلسطینی شہید ہوئے جبکہ خان یونس میں بمباری سے مزید دس فلسطینی شہید ہوگئے۔

سات اکتوبر سے اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد ساڑھے گیارہ ہزار سے زائد ہوچکی ہے ، فلسطینی وزارت صحت کے مطابق شہدا میں چار ہزار سات سو سات بچے، تین ہزار ایک سو پچپن خواتین اور سات سو کے قریب بزرگ شہری بھی شامل ہیں۔

وحشیانہ کارروائیوں میں تیس ہزارکےلگ بھگ فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں جبکہ سترہ سو سے زائد بچوں سمیت تقریباً چار ہزار فلسطینی شہری لاپتا ہیں ، ریسکیو اداروں کے مطابق لاپتا افراد میں سے اکثریت عمارتوں کے ملبے تلے دبی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں