جمعہ, اپریل 18, 2025
اشتہار

غزہ میں اسرائیلی جنگی طیاروں کی بمباری سے بچوں سمیت 22 افراد شہید، درجنوں لاپتا

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیلی جنگی طیاروں نے شمالی غزہ کے ضلع شجاعیہ میں وحشیانہ بمباری کی جس میں بچوں سمیت 22 افراد شہید اور درجنوں لاپتا ہوگئے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق بمباری رہائشی عمارتوں پر کی گئی جس کے نتیجے میں کم از کم 80 فلسطینی لاپتا ہیں، خیال کیا جاتا ہے کہ لاپتا افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

بمباری میں اب تک 22 فلسطینیوں کے شہید ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 50 سے زائد افراد زخمی ہیں جنہیں اسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔

حملے کے فوراً بعد نمائندہ الجزیرہ ہانی محمود نے بتایا کہ ہم نے ضلع شجاعیہ میں رہائشی عمارتوں پر حملے کی آواز سنی ہے، آسمان پر دھوئیں کے سیاہ بادل اٹھ رہے ہیں۔

ہانی محمود کے مطابق ابتدائی طور پر 3 افراد شہید ہوئے تھے لیکن جلد ہی یہ تعداد بڑھ کر کم از کم 22 تک پہنچ گئی، حملے میں خواتین اور بچے زیادہ شہید ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ حملے کے بعد لوگ اب بھی لاپتا ہیں اور ملبے تلے پھنسے ہوئے ہیں، اس وقت العہلی عرب اسپتال میں خون کے عطیات کی اشد ضرورت ہے کیونکہ اس میں خون ختم ہو رہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں