بدھ, جولائی 3, 2024
اشتہار

اسرائیل نے جیلوں میں جگہ نہ ہونے پر 55 فلسطینیوں کو رہا کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیل نے اپنی جیلوں میں جگہ خالی کرنے کیلئے 55 قیدیوں کو رہا کر دیا۔

خبرایجنسی کے مطابق رہا کیے گئے افراد میں الشفااسپتال کے ایک ڈائریکٹر بھی شامل ہیں جو جیل سے باہر آنے بعد اسپتال پہنچ گئے اور اپنی پیشہ وارانہ ذمہ دارایاں ادا کرنے لگے۔

رہا ہونے والے ڈائریکٹر الشفااسپتال محمد ابوسلمیہ نے کہا کہ اسرائیل کی جیلیں فلسطینیوں سے بھر چکی اور روزانہ اذیتیں دی جاتی ہیں، جیل میں قید فلسطینیوں کا قریباً 30 کلو تک وزن بھی گھٹ گیا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فورسز نے سیکڑوں طبی عملے کو حراست میں لیا ہے اور متعدد فلسطینی قیدیوں کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے شہید کر دیا گیا۔

فلسطینی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ابو سلمیہ کو اسرائیلی جیلوں میں نظربندی کے دوران وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

نیتن یاہو نے الشفا اسپتال کے سربراہ کی رہائی کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر کے مطابق الشفاء اسپتال کے ڈائریکٹر محمد ابو سلمیہ سمیت غزہ سے فلسطینی قیدیوں کی رہائی کی فوری تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں