منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

اسرائیل حماس جنگ بندی میں مزید ایک روز کی توسیع کردی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیل حماس جنگ بندی میں مزید ایک روز کی توسیع کردی گئی ہے، جبکہ حماس نے 4 غیر ملکیوں سمیت 16 یرغمالیوں کو رہا کردیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل حماس جنگ بندی میں مزید ایک روز کی توسیع کردی گئی ہے،حماس نے 4 غیرملکیوں سمیت 16 یرغمالی رہا کردیے جبکہ حماس کے جانب سے یرغمالیوں کی رہائی کے بعد اسرائیل نے بھی مزید 30 فلسطینی رہا کردیئے۔

حماس نے 5 خواتین اور 5 بچوں سمیت مزید 10 اسرائیلیوں اور 4 تھائی شہریوں کو رہا کیا جبکہ اس سے چند گھنٹے قبل روس کی دوہری شہریت کی حامل دو اسرائیلی خواتین کو بھی چھوڑ دیا گیا۔

- Advertisement -

ترجمان قطری محکمہ خارجہ ماجد محمد الانصاری کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ حماس کی جانب سے رہائی پانے والے یرغمالیوں میں دوہری ڈچ شہریت کے حامل بچے سمیت 3 جرمن اور ایک امریکی بھی شامل ہے۔

القسام بریگیڈز نے اسرائیلی بمباری میں دوران حراست 3 اسرائیلی یرغمالیوں کی ہلاکت کا اعلان بھی کیا جس کی اسرائیلی حکومت کی جانب سے بھی تصدیق کردی گئی ہے۔

غزہ میں کچھ محفوظ نہیں، جنگ بندی کیلیے کوششیں جاری ہیں، انتونیو گوتریس

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کے مطابق قطر اور مصر کی کوششوں سے غزہ پٹی میں جنگ بندی میں مزید توسیع کا امکان ہے جبکہ چین نے غزہ میں جامع اور پائیدار جنگ بندی کا مطالبہ کردیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں