تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

غزہ کی پٹی پر کشیدگی کے بعد اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی

غزہ سٹی: غزہ کی پٹی پر کشیدگی کے بعد اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی ہوگئی، جنگ بندی میں مصر نے اہم کردار ادا کیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق غزہ کی پٹی پر اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری کشیدگی کا خاتمہ ہوگیا ہے، دونوں ملکوں کے درمیان جنگ بندی ہوگئی، حماس کا کہنا ہے کہ مصر کی کوششوں سے جنگ بندی کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔

غزہ میں کشیدگی کے بعد مصری سیکیورٹی حکام نے فوری طور پر اسرائیلی حکام سے رابطے شروع کردئیے تھے، قاہرہ نے تل ابیب سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ میں فوجی کارروائی بند کرے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جنگ بندی منگل کی شب مقامی وقت کے مطابق رات 10 بجے نافذ ہوگئی تھی۔

دوسری جانب اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی تصدیق نہیں کی گئی ہے بلکہ غزہ کی سرحد پر مزید فوجی تعینات کردئیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: غزہ : اسرائیلی فضائیہ کی حماس کے ٹھکانوں پر بمباری

قبل ازیں غزہ میں اسرائیلی فورسز کے فضائی حملوں میں عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں مکانات گرگئے تھے، اسرائیلی فورسز کی بمباری سے درجنوں فلسطینی زخمی ہوئے تھے۔

اسرائیل کا کہنا تھا کہ حماس کی جانب سے اسرائیل میں میزائل داغا گیا تھا جس کے نتیجے میں 7 شہری زخمی ہوئے تھے اس کے جواب میں فلسطینی پر بمباری کی گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز غزہ سے 10 راکٹ داغے گئے تھے، جنوبی اسرائیل اور دیگر علاقوں میں بار بار خطرے کے سائرن بجتے رہے، اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کے داغے گئے متعدد راکٹ تباہ کردئیے گئے ہیں۔

Comments

- Advertisement -