ہفتہ, اکتوبر 26, 2024
اشتہار

اسرائیل کا حماس کے کمانڈر کو شہید کرنے کا دعویٰ

اشتہار

حیرت انگیز

دہشتگرد اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے مقبوضہ مغربی کنارے کے رہائشی علاقے طولکرم میں مزاحمتی تنظیم حماس کے ایک کمانڈر کو مقابلے میں شہید کر دیا۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا کہ مغربی کنارے کے علاقے طولکرم میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا گیا جہاں حماس کے ایک کمانڈر کو شہید کیا۔

ادھر، فلسطینی وزارت صحت نے شہید ہونے والے 29 سالہ اسلام جمیل عودہ کی شناخت ایک عام شہری کے طور پر کی ہے۔

- Advertisement -

فلسطینی خبر رساں ایجنسی وفا کے مطابق اسرائیلی فورسز نے علی الصبح طولکرم کی ایک رہائشی عمارت کو گھیرے میں لے کر ایک اپارٹمنٹ کو مسلسل گولیوں اور 20 سے زائد دھماکا خیز گولوں سے نشانہ بنایا۔

اسرائیلی فوج کے مطابق اسلام جمیل عودہ نے 3 اکتوبر کو اسرائیلی فضائی حملے میں شہید ایک حماس کے کمانڈر کے بعد طولکرم میں تنظیم کی قیادت سنبھالی تھی۔

دہشتگرد فوج نے الزام عائد کیا کہ شہید مزید حملوں کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔

حماس نے 18 اکتوبر کو تنظیم کے سربراہ یحییٰ سنوار کی اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپ میں شہید ہونے کی تصدیق کی تھی۔

حماس رہنما خلیل الحیہ ویڈیو بیان میں اعلان کیا تھا کہ یحییٰ سنوار اسرائیلی فورسز سے جھڑپ میں شہید ہوگئے، قائد اور تحریک کے دیگر قائدین و رہنماؤں کی شہادت ہماری تحریک اور مزاحمت کو مزید طاقت، استقامت اور عزم فراہم کرے گی۔

انہوں نے یہ بھی اعلان کیا تھا کہ ہم ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنی جدوجہد کو بھرپور طریقے سے جاری رکھیں گے۔

یحییٰ سنوار دہشتگرد فوج سے براہ راست جھڑپ میں شہید ہوئے تھے۔ اسرائیل نے شہید کی زندگی کے آخری لمحات کی ڈرون فوٹیج جاری کی تھی جس میں وہ زخموں سے چور ہونے کے باوجود مزاحمت کے جذبے سے سرشار نظر آئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں