ہفتہ, جنوری 25, 2025
اشتہار

حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی اور مغویوں کے تبادلے کا معاہدہ

اشتہار

حیرت انگیز

 حماس اور اسرائیل کے درمیان فائر بندی اور مغویوں کے تبادلے کا معاہدہ ہوگیا۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ حماس اور اسرائیل معاہدے کے نتیجے میں غزہ کی پٹی میں اسرائیلی حملوں میں وقفہ آئے گا، معاہدے سے یرغمالیوں اور فلسطینی قیدیوں کی مرحلہ وار رہائی عمل میں آئے گی۔

فائر بندی معاہدے پر اتوار سے عمل درآمد شروع ہونے کا امکان ہے، معاہدے کے نتیجے میں پہلے مرحلے میں حماس 33 یرغمالیوں کو رہا کرے گا۔

- Advertisement -

اسرائیل سیکڑوں فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق معاہدے کے نتیجے میں اسرائیل سیکڑوں فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا۔

فائر بندی معاہدے کے تحت شمالی غزہ کے رہائشیوں کی واپسی ممکن ہوگی، معاہدے کے نتیجے میں غزہ کی پٹی میں بھاری امداد کا داخلہ ہوسکے گا۔

حماس میڈیا آفس کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی کے لوگ فائر بندی کے باضابطہ آغاز تک اپنی جگہ موجود رہیں۔

حماس نے بھی جنگ بندی اور تبادلے کے معاہدے کی منظوری دے دی دہے۔

 نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ غزہ میں یرغمالیوں کے لیے ایک معاہدہ کیا گیا ہے، اسرائیلی قیدیوں کو جلد رہا کردیا جائے گا۔

نیتن یاہو کی بھی جنگ بندی معاہدے پر رضامندی

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نیتن یاہو نے بھی جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کی ہے، ان پر اندرونی طور پر جنگ بندی کے لیے دباؤ ہے،۔

اسرائیلی فوج غزہ میں 700 میٹر پیچھے ہٹ جائے گی

غزہ جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے میں اسرائیلی فوج کا انخلا ہوگا، معاہدے کے پہلے مرحلے میں اسرائیلی فوج غزہ میں 700 میٹر پیچھے ہٹ جائے گی۔

اسرائیل2 ہزار فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا جن میں 250 عمر قید کاٹ رہے ہیں، معاہدے کے پہلے مرحلے میں حماس 33 اسرائیلی اسیران کو رہا کرے گا۔

اسرائیل غزہ میں زخمیوں کو علاج کے لیے جانے اور امداد کی اجازت دے گا، اسرائیل پہلے مرحلے کے آغاز کے 7 دن بعد مصر کے ساتھ رفح کراسنگ کھولے گا، اسرائیلی افواج غزہ کی مصر کے ساتھ سرحد سے پیچھے ہٹنا شروع کردیں گی۔ معاہدے کے پہلے مرحلے میں اسرائیلی فوج فلاڈ یلفی کوریڈور کو خالی کرے گی۔

فلسطینیوں کا آنسوؤں کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم

دوسری جانب جنگ کے خاتمے کی امید پر وسطی غزہ میں فلسطینی سڑکوں پر نکل آئے، فلسطینیوں نے آنسوؤں کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں

StatCounter - Free Web Tracker and Counter