جمعہ, نومبر 15, 2024
اشتہار

اسرائیل کا گزشتہ ایک ہفتے میں حزب اللہ کے 200 جنگجو مارنے کا دعویٰ

اشتہار

حیرت انگیز

بیروت: اسرائیل نے گزشتہ ایک ہفتے میں حزب اللہ کے 200 جنگجو مارنے کا دعویٰ کر دیا ہے۔

الجزیرہ کے مطابق اسرائیل نے گزشتہ ہفتے لبنان میں حزب اللہ کے دو سو جنگجوؤں کو مارنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے گزشتہ ہفتے کے دوران جنوبی لبنان میں حزب اللہ سے تعلق رکھنے والے 140 سے زائد راکٹ لانچروں کو تباہ کرنے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔

آئی ڈی ایف نے ٹیلی گرام پر ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل نے یہ تازہ ترین حملے حزب اللہ کے ان ٹھکانوں پر کیے ہیں جہاں سے اسرائیل کے مغربی گلیلی علاقے اور ملک کے مرکز کو نشانہ بنایا جا رہا تھا اور یہ حملے گزشتہ روز اور منگل کو کیے گئے۔

- Advertisement -

اسرائیل فوج کے دعوے کے مطابق منگل کو ہی اسرائیلی جنگی طیاروں کی بمباری میں حزب اللہ کے ایک بٹالین کے آپریشنز کے سربراہ، ایک بٹالین اینٹی ایئر کرافٹ یونٹ کے سربراہ اور رضوان فورس کے ایک کمپنی کمانڈر کو مارا۔

دوسری جانب لبنان کی حزب اللہ نے گزشتہ ہفتے کسی ہلاکت کا اعلان نہیں کیا ہے۔ الجزیرہ نے بیروت سے رپورٹ کیا ہے کہ حزب اللہ کے پاس اب بھی وہ فوجی صلاحیت موجود ہے جسے اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس نے تباہ کر دیا ہے۔

المواصی سیف زون میں کیمپ پر اسرائیلی بم نے ہولناک گڑھا بنا دیا، تصویر

گزشتہ روز حزب اللہ نے تل ابیب پر حملے کیے تھے جس کے بعد اسرائیل فورسز نے بیروت کے جنوبی مضافات میں شدید فضائی بمباری کی، جس کے نتیجے میں بہت سے گھروں اور کاروباروں کو شدید نقصان پہنچا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں