ہفتہ, اپریل 19, 2025
اشتہار

اسرائیل-حزب اللہ جنگ سے لبنان کو کتنے کروڑ ڈالرز کا نقصان ہوا؟

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیل-حزب اللہ جنگ میں لبنان کو 700 ملین ڈالر کا نقصان ہوا۔

لبنان میں اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان تنازعہ نے 700 ملین ڈالر سے زیادہ زرعی نقصانات کا باعث بنا۔

لبنان کی وزارت زراعت اور نیشنل کونسل فار سائنٹیفک ریسرچ کے ساتھ اقوام متحدہ کی خوراک اور زراعت کی تنظیم کے جائزے میں کہا گیا ہے کہ "لبنان میں زراعت کے شعبے کو تخمینہ 118 ملین ڈالر کا ڈیمیج اور 586 ملین ڈالر نقصان ہوا ہے۔”

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سب سے زیادہ متاثرہ علاقے جنوبی لبنان اور مشرقی بیکا وادی ہیں جس میں اکتوبر 2023 سے نومبر 2024 تک کے عرصے کا احاطہ کیا گیا ہے۔

جائزے میں کہا گیا ہے کہ سب سے زیادہ متاثرہ ذیلی شعبہ فصلیں ہیں جس کے بعد مویشی، جنگلات، ماہی پروری اور آبی زراعت ہے۔

زرعی شعبے کو "تعمیر نو اور بحالی کے لیے” اندازاً 263 ملین ڈالر کی ضرورت ہے جس میں اس سال اور اگلے سال کے لیے 95 ملین ڈالر "ترجیح یافتہ” ہیں۔

اسی طرح کاشتکاری، مویشیوں، ماہی گیری، اور آبی زراعت کی سرگرمیوں کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے فوری مدد کی ضرورت ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں