روس نے کہا ہے کہ اسرائیل فوری لبنان سے اپنی فوج واپس بلائے۔
ترجمان روسی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق روس اسرائیل کے لبنان پرحملےکی مذمت کرتا ہے اسرائیلی حکام کشیدگی کم اور لبنانی سرزمین سے اپنی فوج ہٹائے۔
ترجمان نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کے تنازع کو حل کرنے کیلئے پرُامن طریقوں کو تلاش کرنا چاہیے ہم لبنان کی قیادت اور عوام کے ساتھ اظہاریکجہتی کرتے ہیں۔
ترجمان روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ حسن نصراللہ کی شہادت کے بعد بڑی جنگ کا خطرہ بڑھ گیا ہے خطے میں صورتحال نمایاں طور پر عدم استحکام کا شکار ہو رہی ہے۔
ترجمان کے مطابق لبنان میں رہائشی علاقوں پر بمباری بڑی تعداد میں انسانی ہلاکتوں کا باعث بنتی ہے اسرائیلی اقدامات لامحالہ انسانی تباہی کو جنم دینگےجیسا کہ غزہ میں دیکھ رہےہیں۔
روسی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں حسن نصراللہ کی شہادت کی شدید مذمت کی اور اسے ایک ’سیاسی قتل‘ قرار دیا۔