جمعرات, فروری 27, 2025
اشتہار

اسرائیل میں‌ ایرانی جاسوس کے لیے کام کرنے والا شہری گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

تل ابیب: اسرائیل میں‌ ایرانی جاسوس کے لیے کام کرنے والے ایک شہری کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

الجزیرہ کے مطابق اسرائیلی حکام نے ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے جس پر ایرانی آپریٹو کے لیے کام کرنے کا شبہ ہے، اسرائیلی اخبار ہاریٹز نے رپورٹ کیا کہ اسرائیلی پولیس اور شن بیت نے شہر بتاح تكفا کے رہائشی 26 سالہ نوجوان کو ایرانی جاسوس کے لیے کام کرنے کے شبہ میں گرفتار کیا ہے۔

حکام کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق مشتبہ شخص کئی مہینوں سے ایرانی آپریٹو کے ساتھ رابطے میں تھا، اور اس کی رہنمائی میں اس نے رقم کے عوض بتاح تكفا اور روش هاعين کے علاقوں میں درجنوں مقامات پر دیواروں پر اسپرے پینٹنگ کی۔

اسرائیلی تحقیقات کے مطابق گرفتار شہری سے شن بیت کے سربراہ رونن بار کے گھر اور فوجی اڈوں کی تصویر لینے کے لیے بھی کہا گیا تھا، اس سے یہ بھی پوچھا گیا تھا کہ کیا وہ اسرائیلی فضائیہ میں کسی پائلٹ کو جانتا ہے، تاہم اس نے یہ مشن انجام نہیں دیے۔

ایٹمی تنازع پر امریکا سے براہ راست مذاکرات نہیں ہوں گے، ایرانی وزیر خارجہ

یاد رہے کہ جنوری کے آخر میں حیفہ ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر کے دفتر نے بھی 2 اسرائیلی ریزروسٹوں پر رقوم کے بدلے ایران کے لیے جاسوسی کرنے پر فرد جرم عائد کی تھی، ریزروسٹوں میں سے ایک نے آئرن ڈوم یونٹ میں کام کیا تھا اور اسے خفیہ معلومات تک رسائی حاصل تھی، اس نے اپنے ایرانی ایجنٹ کو ویڈیو فوٹیج بھیج کر بتایا تھا کہ سسٹم کیسے چلتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں