منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

اسرائیلی فوج نے یمن کی بندرگاہوں سے شہریوں کو انخلا کا حکم دیدیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیلی فوج نے گزشتہ روز یمن کی تین بندرگاہوں راس عیسیٰ، الحدیدہ اور الصلیف سے شہریوں کو انخلا کا حکم دے دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان افیخائی ادرعی کا کہنا تھا کہ فوج نے یمن کی تین بندرگاہوں، راس عیسیٰ، الحدیدہ اور الصلیف کو انخلا کا انتباہ جاری کیا اور کہا کہ یمن کی حوثی جماعت ان بندرگاہوں کو استعمال میں لا رہی ہے۔

گزشتہ ہفتے منگل کے روز اسرائیل نے صنعاء کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایک بڑا حملہ کیا تھا۔ یہ حملہ حوثیوں کی جانب سے تل ابیب کے باہر بن گوریون بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب ایک راکٹ گرنے کے بعد کیا گیا تھا۔

اسرائیلی فوج نے فضائی حملے سے قبل صنعاء ایئرپورٹ کے آس پاس کے علاقوں کو بھی خالی کرنے کا حکم جاری کیا تھا، اکتوبر 2023 میں غزہ جنگ کے آغاز کے بعد سے یمن میں حوثیوں نے حماس کی حمایت میں اسرائیل پر متعدد بار میزائل اور ڈرون حملے کیے۔ اسرائیلی فضائیہ نے جواب میں کہا کہ یمن میں حوثیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

منگل کے روز امریکی صدر ٹرمپ نے حوثی اہداف پر امریکی حملے روکنے کا اعلان کیا تھا اور سلطنت عمان نے بعد میں جنگ بندی کے معاہدے میں ثالثی کرنے کا اعلان کیا تھا۔

حوثیوں نے امریکہ کے ساتھ جنگ بندی کا احترام کرنے پر آمادگی اس وقت تک ظاہر کی ہے جب تک واشنگٹن اس کا پابند رہے تاہم اسرائیل کے حوالے سے ان کا موقف اب بھی واضح طور پر جارحانہ ہے۔

دوسری جانب حماس کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ وہ غزہ میں قید اسرائیلی – امریکی قیدی فوجی عیدان الیگزینڈر کو رہا کر دے گی۔

حماس کی جانب سے یہ اعلان دوحہ میں امریکہ کے ساتھ براہ راست مذاکرات کے اعلان کے فوراً بعد سامنے آیا ہے، ان مذاکرات میں جنگ بندی اور غزہ میں امداد کی ترسیل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

حماس کے وفد کے سربراہ کا کہنا تھا کہ جنگ بندی، گزرگاہیں کھولنے اور غزہ کی پٹی میں ہمارے عوام کے لیے امداد اور ریلیف کی فراہمی کے لیے کی جانے والی کوششوں کے تحت اسرائیلی – امریکی قیدی دوہری شہریت کے حامل فوجی عیدان الیگزینڈر کو رہا کیا جائے گا۔

غزہ میں اسرائیلی بربریت، خواتین اور بچوں سمیت 10 شہید

انہوں نے زور دیا ہے کہ تحریک فوری طور پر بھرپور مذاکرات شروع کرنے اور جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے لیے حتمی معاہدے تک پہنچنے کے لیے سنجیدہ کوششیں کرنے کے لیے تیار ہے۔ ایک باخبر ذرائع نے انکشاف کیا کہ یرغمالی فوجی الیگزینڈر کی رہائی اگلے منگل کو عمل میں آئے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں