اسرائیل نے جنوبی لبنان میں کم از کم 15 افراد کو شہید کر دیا جس دن فوج کا انخلاء ہونا تھا۔
حکام کے مطابق اسرائیلی فوج نے اس دن جنوبی لبنان میں کم از کم 15 افراد کو شہید کیا جس دن اس کی افواج جنگ بندی کے معاہدے کے تحت انخلاء کرنے والی تھیں۔
لبنان کی وزارت صحت عامہ نے اتوار کے روز ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے کم از کم 83 افراد زخمی بھی ہوئے جب لوگ اپنے گھروں کو لوٹنے کی کوشش کر رہے تھے۔
لبنانی فوج کے ایک بیان کے مطابق مرنے والوں میں ایک لبنانی فوجی بھی شامل ہے۔
اس سے قبل اسرائیلی فوج کے ترجمان Avichay Adraee نے اتوار کے اوائل میں جنوبی لبنان کے 60 سے زیادہ دیہات کے رہائشیوں کو ایک پیغام جاری کیا تھا جس میں ان سے کہا گیا تھا کہ وہ واپس نہ جائیں۔
اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی متعدد بار خلاف ورزیوں کے دوران جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کی تعیناتی برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔
اسرائیلی وزیرِ اعظم آفس کے مطابق اسرائیلی فوج کا انخلا علاقے میں لبنانی فوج کی تعیناتی اور معاہدے پر عمل درآمد پر منحصر ہے۔
معاہدے کے مطابق لبنان کے جنوبی علاقے سے پیر کی صبح 4 بجے تک حزب اللّٰہ جنگجو اور اسرائیلی فوج کا انخلا ہونا ہے اور لبنانی فوج کی تعیناتی ہونی ہے۔
اس سے قبل امریکی وزارت خزانہ نے صدر ٹرمپ کے حکم کے بعد پُرتشدد اسرائیلی آباد کاروں کے خلاف پابندیاں اٹھا لی ہیں۔