جمعرات, جون 12, 2025
اشتہار

غزہ میں اسرائیلی حملے، 24 گھنٹے میں 70 فلسطینی شہید

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیلی فوج نے غزہ میں جاری اپنے حملوں میں 24 گھنٹے کے دوران کم از کم 70 فلسطینیوں کو شہید جبکہ متعدد کو زخمی کر دیا۔

قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق شہدا میں امداد کے متلاشی بھی شامل ہیں، اسرائیل محصور انکلیو پر مستقل طور پر بمباری کر رہا ہے۔

غزہ کے سرکاری میڈیا آفس کے مطابق اسرائیلی فوج نے منگل کے روز ایک بار پھر نیٹزارم کوریڈور کے قریب امداد کی وصولی کیلیے جمع فلسطینیوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کم از کم 20 افراد شہید ہوئے جن میں 12 سالہ بچہ بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ پالیسی پر اختلاف ہے تو سرکاری نوکری چھوڑ دو، برطانوی حکومت

اس حملے میں 200 سے زیادہ فلسطینی شدید زخمی ہوئے۔

غزہ میں امداد کی تقسیم کے مقامات غزہ ہیومنیٹری فاؤنڈیشن (جی ایچ ایف) چلاتی ہے جو امریکا اور اسرائیل کے ماتحت ہے۔

منگل کے روز ایک بیان میں غزہ میڈیا آفس نے جی ایچ ایف پر الزام لگایا کہ اس نے ریلیف کے نام پر مہلک گھات لگانے کا کردار ادا کیا ہے۔

’جی ایچ ایف اسرائیلی فوج کے ہاتھوں ایک مہلک آلہ بن گیا ہے اور امداد کے بہانے بھوک سے ترستے فلسطینیوں کو اموات کے جال میں پھنسا رہا ہے۔‘

دیر البالہ سے رپورٹ کرتے ہوئے الجزیرہ کے صحافی طارق ابو ازوم نے بتایا کہ جی ایچ ایف ایڈ کی تقسیم کے مراکز شہریوں پر خونریزی اور حملوں کیلیے خطرہ تھیٹر بن چکے ہیں۔

عینی شاہدین نے تصدیق کی کہ اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں پر متعدد سمتوں سے حملہ کیا۔ ابو ازموم نے بتایا کہ اسرائیلی ڈرون، ٹینک اور سنائپرس کو امدادی مقامات پر تعینات کیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں