جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

یومِ نکبہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری میں 115 فلسطینی شہید

اشتہار

حیرت انگیز

یوم نکبہ پر اسرائیلی نے وحشیانہ بمباری کر کے کم از کم 115 افراد کو شہید اور درجنوں کو زخمی کر دیا۔

اسرائیل اور حماس کے درمیان بالواسطہ جنگ بندی کے مذاکرات جاری رہنے کے بعد غزہ کی پٹی میں اسرائیلی حملوں کی لہر میں اضافہ ہو گیا ہے اور یوم نکبہ پر کم از کم 115 فلسطینیوں کو مہلک حملوں میں شہید کر دیا جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔

مقامی محکمہ صحت کے حکام کے مطابق جنوبی غزہ کے شہر خان یونس پر جمعرات کو دیر رات اور علی الصبح ہونے والے حملوں میں کم از کم 61 افراد شہید ہوئے۔

وزارت صحت نے بتایا کہ شمالی غزہ کے جبالیہ میں التوبہ میڈیکل کلینک پر اسرائیلی حملے میں کم از کم 15 افراد شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔

اسرائیلی فوج نے شمالی اور جنوبی غزہ کے تین اسپتالوں پر بھی حملہ کیا۔ جبالیہ میں العودہ اسپتال، خان یونس میں انڈونیشی اسپتال، اور یورپی اسپتال جس کے بارے میں غزہ کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اب یہاں سروس بند ہے۔

الجزیرہ کے طارق ابو عزوم نے، دیر البلاح سے رپورٹنگ کرتے ہوئے غزہ میں "ایک اور خونی دن” بیان کیا، جب اسرائیل نے رہائشی علاقوں پر اپنے فضائی حملے تیز کر دیے۔

یوم نکبہ

15 مئی 8 لاکھ فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے بے دخل کرنے کا دن ہے، فلسطین سمیت دنیا بھر میں آج مسلمان یومِ نکبہ منا رہے ہیں۔
پندرہ مئی 1948 کو اسرائیلی ریاست کے قیام کا اعلان کیا گیا تھا، جو فلسطینیوں کے لیے یوم سیاہ ہے۔
فلسطینی اسرائیلی ریاست کے قیام کو ’نکبہ‘ یا ’تباہی‘ قرار دیتے ہیں۔ تاہم غزہ میں اسرائیل جو کچھ اب کر رہی ہے، ایسا لگتا ہے کہ یہ ماضی کے تجربے سے کہیں زیادہ اندوہ ناک اور تباہ کن ہوگا۔

1948 کی عرب اسرائیل جنگ کے بعد اسرائیل نے بے گھر فلسطینیوں کو واپس آنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا، اس طرح وہ مستقل پناہ گزین کمیونٹی بن گئے، جن کی تعداد اب تقریباً 60 لاکھ ہے، زیادہ تر فلسطینی اب لبنان، شام، اردن اور اسرائیل کے زیر قبضہ مغربی کنارے میں کچی آبادی نما شہری پناہ گزین کیمپوں میں رہتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں