ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

اسرائیل کے نئے فوجی سربراہ نے تمام یرغمالی واپس لانے کا وعدہ کر لیا

اشتہار

حیرت انگیز

تل ابیب: اسرائیل کے نئے فوجی سربراہ ایال زمیر نے قوم سے تمام یرغمالی واپس لانے کا وعدہ کر لیا ہے۔

الجزیرہ کے مطابق اسرائیل کے نئے فوجی سربراہ ایال زمیر نے فوجیوں کی تعداد بڑھانے اور تمام یرغمالیوں کو وطن واپس لانے کا وعدہ کیا ہے۔

ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق نئے ملٹری چیف نے تل ابیب میں تقریب سے افتتاحی خطاب کیا، جس میں انھوں نے فوج کو ’’فتح‘‘ کی منزل تک لے جانے اور غزہ سے تمام یرغمالیوں کو جلد وطن واپس لانے کا عزم کیا۔ انھوں نے کہا ’’ہمارا اخلاقی فرض واضح ہے، ہر ایک کو گھر واپس لائیں گے، کسی بھی طرح سے اور جلد از جلد۔‘‘

جنرل زمیر نے یہ بھی کہا کہ تمام اسرائیلی معاشرے کو ملک کے دفاع میں حصہ لینا چاہیے۔ ان کی اس بات کا اشارہ بظاہر الٹرا آرتھوڈوکس (سخت گیر یہودی) کمیونٹی کی طرف تھا، جن میں سے کچھ نے فوج میں لازمی بھرتی کے مطالبات کو مسترد کیا ہے۔

اسرائیلی ایجنسی شن بیٹ نے بھی 7 اکتوبر حملہ روکنے میں ناکامی کا اعتراف کر لیا

ایال زمیر نے کہا ’’اسرائیل کی فوج عوام کی فوج ہے، بیرونی خطرات کا سامنا کرتے ہوئے ہمیں صفوں میں ہم آہنگی لانی چاہیے، ہم اپنی صفوں میں اضافے کے لیے کام کریں گے۔‘‘

واضح رہے کہ اسرائیلی لیفٹیننٹ جنرل ایال زمیر نے آج سے اسرائیل کے نئے ملٹری چیف کے طور پر اپنی مدت ملازمت کا آغاز کر دیا ہے، وزیر اعظم نیتن یاہو نے نئے فوجی سربراہ کو بتایا کہ ان پر ’بھاری ذمہ داری‘ عائد ہوئی ہے، نیتن یاہو نے ایال زمیر کے ’سینے میں دھڑکتی صہیونیت‘ کو بھی سراہا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں