بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

فلسطینیوں سے بدسلوکی پر اسرائیلی فوجیوں کو جیل ہو گئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیل کی فوجی عدالت نے فلسطینیوں کے ساتھ بدسلوکی کرنے پر فوجیوں کو جیل بھیج دیا۔

اسرائیل کی ایک فوجی عدالت نے تین اسرائیلی فوجیوں کو ایک فلسطینی شخص کے ساتھ بدسلوکی اور واقعے کی تحقیقات میں رکاوٹ ڈالنے کے جرم میں مختصر قید کی سزا سنائی ہے۔

یہ فوج کی طرف سے اپنی ہی افواج کے ارکان کے خلاف ایک غیر معمولی سزا ہے۔

اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں فلسطینیوں کی شہادت کے سیکڑوں واقعات کی نہ تو تفتیش ہوئی اور نہ ہی انہیں سزا دی گئی۔

انسانی حقوق کی تنظیمیں باقاعدگی سے اسرائیل پر الزام عائد کرتی ہیں کہ وہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی فوجیوں کے مبینہ جرائم کے صرف ایک حصے کے لیے مجرمانہ کارروائیاں شروع کر رہا ہے۔

اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ فوجیوں کو بدسلوکی، اپنے اختیار سے تجاوز کرنے اور کسی شخص کی زندگی یا صحت کو خطرے میں ڈالنے کے جرم میں سزا سنائی گئی۔

فرد جرم میں کہا گیا ہے کہ تینوں فوجیوں کے ساتھ ساتھ چوتھے فوجی نے فلسطینی شخص کو گاڑی میں ڈال کہ نامعلوم مقام پر لے گئے۔

بیان میں کہا گیا کہ فلسطینی شخص کو لے جاتے ہوئے اس پر تشدد کیا گیا اور بعدازاں دور دراز مقام پر چھوڑ دیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں