جمعرات, اکتوبر 3, 2024
اشتہار

’اسرائیل کو ایران کے حملوں کا جواب دینا چاہیے‘

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی صدر جوبائیڈن نے ایران پر مزید اقتصادی پابندیاں لگانے کی دھمکی دے دی۔

امریکی صدر نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملوں کی حمایت نہیں کرتا اور جی7 ممالک کیساتھ مل کر ایران پر مزید پابندیاں لگائی جائیں گی۔

امریکی صدر نے کہا کہ اسرائیل کیساتھ بات کریں گے کہ وہ کیا کرنے جا رہے ہیں جی7 ممالک متفق ہیں کہ اسرائیل کو ایران کے حملوں کا جواب دینا چاہیے لیکن وہ متوازن ہوناچاہیے۔

- Advertisement -

علاوہ ازیں ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیوملر نے پریس بریفنگ میں کہا کہ اسرائیل پر واضح کر دیا ہے کہ لبنان میں عام شہریوں کو نشانہ نہ بنائے امریکا لبنان میں عام شہریوں یا شہری انفرا اسٹرکچر کو نشانہ بنتےنہیں دیکھنا چاہتا۔

میتھیوملر نے کہا کہ حماس نے جنگ بندی مذاکرات میں شامل ہونے سے انکار کر دیا ہے مشرق وسطیٰ کی صورتحال سےآگاہ ہے امن کیلئے کوششیں کر رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں