اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

غزہ میں مزید اسرائیلی فوجیوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیل نے جنوبی غزہ کی لڑائی میں ہلاک ہونے والے مزید دو فوجیوں کی تصدیق کردی۔

براڈکاسٹر 24 کے مطابق اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اسٹاف سارجنٹ نیریا بیلیٹ اور گیواتی جاسوسی یونٹ کے اسٹاف سارجنٹ آئیڈو ایلی زریھان غزہ کی پٹی کے جنوب میں مارے گئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ انکلیو کے جنوب میں لڑائی میں گیواتی یونٹ کا ایک افسر اور دو سپاہی بھی شدید زخمی ہوئے۔

اس میں کہا گیا ہے کہ 27 اکتوبر کو پٹی پر زمینی حملے کے آغاز کے بعد سے کم از کم 240 اسرائیلی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔

ان کے علاوہ سیکڑوں زخمی ہیں جن میں کئی کی حالت تشویشناک ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں