ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

’اسرائیل حزب اللہ سے جنگ نہیں چاہتا‘

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے کہا ہے کہ حزب اللہ کے ساتھ جنگ میں دلچسپی نہیں رکھتا۔

صحافیوں سے گفتگو میں اسرائیل کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ ان کا ملک اپنے شمالی محاذ پر جنگ چھیڑنے میں دلچسپی نہیں رکھتا اور ان کا ملک سرحد کے ساتھ حالات کو جوں کا توں برقرار رکھے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں شمال میں جنگ میں کوئی دلچسپی نہیں ہے ہم صورتحال کو بڑھانا نہیں چاہتے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ اگر حزب اللہ جنگ کا راستہ اختیار کرتی ہے تو اسے بہت بھاری قیمت چکانی پڑے گی بہت بھاری۔۔ لیکن اگر وہ خود کو روکتے ہیں تو ہم اس کا احترام کریں گے اور صورتحال کو جوں کا توں رکھیں گے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کے اعلیٰ ترجمان ڈینیئل ہاگری کا کہنا ہے کہ فوج "مشرق وسطیٰ میں کہیں بھی” کام کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ [فوج] اسرائیل کے سلامتی کے مقاصد کو پورا کرنے کے لیے مشرق وسطیٰ میں کہیں بھی کام کرے گی ہم تمام میدانوں میں انتہائی تیار ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں