جمعہ, جون 13, 2025
اشتہار

نیتن یاہو کی حکومت کو خطرہ

اشتہار

حیرت انگیز

انتہا پسندوں کی نیتن یاہو حکومت ڈگمگانے لگی۔ اسرائیلی اپوزیشن نے قبل از وقت انتخابات کیلئے بل پیش کر دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی پارلیمنٹ تحلیل کرنے کی قرارداد پر آج ووٹنگ ہو گی جب کہ الٹرا آرتھوڈوکس جماعتوں نے بھی بل کی حمایت کی دھمکی دے دی ہے۔

قرارداد منظور ہوئی تو کنیسٹ تحلیل کرنےکےلیے مزید 3 مراحل باقی ہوں گے۔ اسرائیلی اپوزیشن کا کہنا ہے کہ تمام قانون سازی روک کر حکومت گرانے پر توجہ دی جائےگی۔

اسرائیل کی حکومت ایک الٹرا آرتھوڈوکس پارٹی کی طرف سے لازمی فوجی سروس کے تنازعہ کے درمیان حکمران اتحاد کو تحلیل کرنے کی دھمکی کے باعث ہنگامہ آرائی کا شکار ہے۔

الٹرا آرتھوڈوکس جماعت نے اتحادی حکومت سے علیحدگی کی دھمکی دے دی ہے اور یونائیٹڈٹوراہ جوڈازم اتحاد نے نیتن یاہو کی حمایت واپس لینے کا عندیہ دے دیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق رہنمائی کرنے والے ربیوں نے ارکان کو حکومت چھوڑنےکی ہدایت دی ہے۔ یونائیٹڈٹوراہ جوڈازم کے پاس اسرائیلی پارلیمنٹ میں 7نشستیں ہیں۔ جماعت کی علیحدگی کے بعد حکومت کے پاس صرف 61 نشستیں رہ جائیں گی۔

تنازع کی جڑ الٹراآرتھوڈوکس کمیونٹی کی فوجی سروس سے استثنیٰ کا معاملہ ہے کیونکہ الٹراآرتھوڈوکس یہودی فوجی سروس کو عقائد سے متصادم سمجھتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں