منگل, اپریل 1, 2025
اشتہار

اسرائیل نے غزہ میں کئی کمیونٹی کچن اور امداد تقسیم کرنے کے مراکز تباہ کر دیے

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیل نہ صرف غزہ کے مظلوم فلسطینیوں پر وحشیانہ بمباری کر رہا ہے بلکہ وہ کمیونٹی کچن اور امداد تقسیم کرنے کے مراکز کو بھی منظم طریقے سے نشانہ بنا رہا ہے۔

قطری نیوز چینل الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے غزہ پر اپنی ’منظم بھوک پالیسس‘ کے دوران درجنوں کمیونٹی کچن اور امداد تقسیم کرنے کیلیے قائم مراکز کو تباہ کر دیا۔

غزہ میڈیا آفس نے اپنے بیان میں بتایا کہ اکتوبر 2023 سے اسرائیلی فوج نے غزہ بھر میں 26 چیریٹی کچن اور 37 امدادی مراکز کو براہ راست نشانہ بنایا ہے۔

بیان میں بتایا گیا کہ چیریٹی کچن اور مراکز کے ذریعے بے گھر فلسطینیوں کو کھانا فراہم کیا جا رہا تھا۔

’یہ حملے دنیا کے سامنے اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ اسرائیل جان بوجھ کر غزہ میں محاصرے میں پھنسے 2.4 ملین سے زائد فلسطینیوں کے خلاف جنگ اور نسل کشی کے ایک آلے کے طور پر ایک منظم پالیسی پر عمل پیرا ہے۔‘

یاد رہے کہ اسرائیل نے 2 مارچ کو غزہ کی سرحدی گزرگاہوں کو تمام امدادی سامان کیلیے بند کر دیا جس سے فلسطینی علاقے میں شدید انسانی بحران پیدا ہوگیا ہے۔

دوسری جانب، غزہ میں اسرائیلی فورسز کی بمباری سے مزید 25 فلسطینی شہید جبکہ 70 سے زائد زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی فوج کے پناہ گزین کیمپ اور اسپتالوں پر حملے جاری ہیں، 12 دنوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 921 ہوگئی اور 2 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں