ہفتہ, ستمبر 28, 2024
اشتہار

اسرائیل نے غزہ جنگ کی نئی حکمت عملی امریکا کو بتا دی

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیلی وزیر دفاع گیلنٹ نے امریکی خصوصی ایلچی کو بتایا ہے کہ اسرائیل غزہ جنگ کے کم شدت والے مرحلے کی تیاری کر رہا ہے۔

واشنگٹن ڈی سی میں ہونے والی میٹنگ کے بعد اسرائیلی میڈیا کے حوالے سے جاری بیان کے مطابق وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے امریکی خصوصی ایلچی آموس ہوچسٹین کو بتایا ہے کہ غزہ کی پٹی میں "فیز 3” میں جانے سے تمام محاذوں پر اثر پڑے گا۔

فیز 3 سے مراد کم شدت والے تنازعہ ہے جس کے بارے میں اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے پہلے کہا تھا کہ یہ تقریباً دو ہفتوں میں شروع ہو جائے گا۔

- Advertisement -

اسرائیل کی وزارت دفاع نے کہا کہ گیلنٹ نے ہوچسٹین کو لبنان کے ساتھ سرحدی علاقے میں سیکورٹی کی صورت حال کو تبدیل کرنے کے اپنے عزم کا بھی یقین دلایا جس سے وہاں کے باشندوں کو شمالی اسرائیل میں اپنے گھروں کو واپس جانے کی اجازت دی گئی۔

غزہ کی جنگ شروع ہونے کے بعد سے لبنان کے حزب اللہ مسلح گروپ اور اسرائیلی فوج کے درمیان آئے روز ہونے والے فضائی حملوں کی وجہ سے علاقے میں سیکورٹی کی صورتحال ابتر ہو گئی ہے۔

اسرائیلی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ وہ ایسے کسی بھی معاہدے سے اتفاق نہیں کریں گے جس میں آٹھ ماہ سے جاری جنگ کے خاتمے کا مطالبہ کیا گیا ہو۔

حماس کی جانب سے جاری ردعمل میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم کی گفتگو سے لگتا ہے وہ بائیڈن کی حالیہ تجویز کو مسترد کر رہے ہیں نیتن یاہو فلسطینیوں کی نسل کشی کو انجام تک پہنچانا چاہتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں