جمعہ, فروری 28, 2025
اشتہار

اسرائیلی جیلوں سے مزید 46 فلسطینی رہا

اشتہار

حیرت انگیز

غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیلی جیلوں سے مزید 46 فلسطینیوں کو رہا کردیا گیا، رہائی پانے والوں میں زیادہ تر کم عمر فلسطینی شامل ہیں۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی جیلوں سے رہائی پانے والے فلسطینیوں کے خان یونس پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق غزہ جنگ بندی کے اگلے مرحلے پر مذاکرات کے لیے اسرائیلی، امریکی اور قطری وفود قاہرہ پہنچ گئے۔ مذاکرات کار معاہدوں پر عمل درآمد اور فلسطین میں انسانی امداد کی فراہمی کے طریقوں پر بھی بات کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسرائیل نے جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے تحت 642 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا تھا، رہائی پانے والے قیدیوں میں سے 500 غزہ، درجنوں مغربی کنارے اور 97 قیدیوں کو مصر منتقل کردیا گیا تھا۔

گزشتہ روز رہائی پانے والے فلسطینی قیدیوں کو یورپی اسپتال غزہ میں طبی معائنے کے لیے لے جایا گیا، مغربی کنارے پہنچنے پر قیدیوں کا بھرپور استقبال ہوا، کئی قیدیوں نے زندگی بھر کی سزائیں بھگتنے کے بعد اپنے اہلخانہ سے ملاقات کی۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی قید سے واپس آنے والے کئی قیدیوں کی حالت انتہائی خراب تھی، کچھ کے اعضاء نہیں تھے اور ممکنہ طور پر تشدد کرکے انہیں معذور بنادیا گیا تھا، کچھ کو ان کے زخموں کی شدت کی وجہ سے ایمبولینس میں غزہ منتقل کیا گیا ہے۔

جنگ بندی معاہدے کی ایک اور خلاف ورزی، اسرائیل کا فوج نہ ہٹانے کا اعلان

یہ رہائی جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے کا حصہ ہے، جس کے تحت حماس نے جنگ میں مارے جانے والے چار اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں حوالے کیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں