جمعرات, اکتوبر 3, 2024
اشتہار

اسرائیل کے F-35 جیٹ فائٹر ایئربیس کو پہنچنے والے نقصان کی سیٹلائٹ تصاویر سامنے آ گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

ایران کے میزائل حملے کے بعد اسرائیل کے F-35 جیٹ فائٹر ایئربیس کو پہنچنے والے نقصان کی سیٹلائٹ تصاویر سامنے آئی ہیں، جس میں نقصان کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

اے پی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق منگل کی رات جب ایران نے اسرائیل پر عام اور بیلسٹک میزائلوں کی بارش کر دی، تو اس کے بعد اسرائیل کے ایک اہم فوجی ایئربیس پر طیارے کے ہینگر کی چھت میں ایک بڑا سوراخ ہوا، جو سیٹلائٹ تصاویر سے عیاں ہے۔

جنوبی اسرائیل میں نواتیم ایئربیس کی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مرکزی رن وے کے قریب عمارتوں کی ایک قطار میں چھت کو نقصان پہنچا ہے، اور عمارت کے ارد گرد ملبے کے بڑے ٹکڑے دکھائی دے رہے ہیں۔

- Advertisement -

نواتیم اسرائیلی فضائیہ کے جدید ترین طیاروں کا بیس ہے، جس میں امریکا کے تیار کردہ F-35 لائٹننگ II سٹیلتھ لڑاکا طیارے بھی شامل ہیں۔ سیٹلائٹ کی تصاویر سے یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ آیا کوئی طیارہ ہینگر میں تھا جب میزائل آ گرا تھا۔

اسرائیلی فوج نے ان سیٹلائٹ تصاویر کے بارے میں کوئی بیان نہیں دیا، تبصرے کی درخواست کا بھی تاحال کوئی جواب نہیں دیا گیا، واضح رہے کہ نواتیم ایئربیس کو اپریل میں بھی ایرانی میزائل اور ڈرون حملے کے دوران ہلکا نقصان پہنچا تھا۔

حزب اللہ نے میزائل مار کر اسرائیلی ہیلی کاپٹر کو بھاگنے پر مجبور کر دیا

یہ سیٹلائٹ تصاویر پلینِٹ لیبز پی بی سی کی طرف سے لی گئی ہیں، جن میں اسرائیل کے نواتیم ایئربیس پر ایک تباہ شدہ ہینگر دکھایا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں