ہفتہ, جون 21, 2025
اشتہار

اسرائیل کا ایرانی قدس فورس میں فلسطینی کور کے اہم کمانڈر کو شہید کرنے کا دعویٰ

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیل نے ایران میں اپنے تازہ حملے کے دوران پاسداران انقلاب کی قدس فورس میں فلسطینی کور کے اہم کمانڈر سعید یزد کو شہید کرنے کا دعویٰ کر دیا۔

قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا کہ قدس فورس میں فلسطینی کور کے کمانڈر سعید یزد کو ایرانی شہر قم میں ایک اپارٹمنٹ پر حملے میں شہید کر دیا۔

ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تمام خبریں

اس سے قبل خبر آئی تھی کہ اسرائیلی لڑاکا طیارے نے دارالحکومت تہران سے 140 کلو میٹر جنوب میں شہر قم میں ایک اپارٹمنٹ پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 16 سالہ نوجوان شہید ہوگیا۔

تاہم یہ فوری طور پر واضح نہیں ہو سکا کہ آیا دونوں افراد ایک ہی حملے میں شہید کیے گئے؟

اسرائیل کاٹز نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا کہ سعید یزد نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے 7 اکتوبر 2023 حملے میں اس کو فنڈز اور ہتھیار فراہم کیے تھے۔

اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ سعید یزد کا قتل اسرائیلی انٹیلی جنس اور فضائیہ کیلیے ایک بہت بڑی کامیابی ہے جبکہ قتل اور اغوا ہونے والے اسرائیلی شہریوں کیلیے انصاف ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کے ہتھیار اس کے تمام دشمنوں تک پہنچیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں