پیر, اکتوبر 7, 2024
اشتہار

حسن نصراللہ کے ممکنہ جانشین پر حملہ، اسرائیل نے کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیل کا کہنا ہے کہ وہ اس بات کی تصدیق نہیں کر سکتا کہ حزب اللہ کے صفی الدین ہلاک ہو گئے۔

اسرائیلی حکومت کے ترجمان ڈیوڈ مینسر کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے پاس اس بات کی تصدیق نہیں ہے کہ حزب اللہ کے اعلیٰ عہدیدار ہاشم صفی الدین گزشتہ ہفتے اسرائیلی فضائی حملے میں مارے گئے تھے۔

یہ پوچھے جانے پر کہ کیا اسرائیل صفی الدین کی موت کی تصدیق کر سکتا ہے؟ تو مینسر نے آن لائن بریفنگ میں کہا کہ ہمارے پاس ابھی تک اس کی تصدیق نہیں ہے جب اس کی تصدیق ہو جائے گی تو ویب سائٹ پر بتا دی جائے گی۔

اسرائیلی حملوں کے بعد حسن نصراللہ کے ممکنہ جانشین ہاشم صفی الدین لاپتا ہوگئے

- Advertisement -

یہ تبصرے اس وقت سامنے آئے ہیں جب اسرائیلی فوج نے قبل ازیں اس بات کی تصدیق کی تھی کہ حملے میں صفی الدین کو نشانہ بنایا گیا تھا  جو حزب اللہ کے رہنما حسن نصر اللہ کے ممکنہ جانشین بتائے جارہے ہیں۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق لبنانی سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ حزب اللہ کا جمعے سے چیئرمین ایگزیکٹو کونسل ہاشم صفی الدین سے رابطہ نہیں ہو پا رہا۔

سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ ہاشم صفی الدین اُس وقت زیرِ زمین ہیڈکوارٹر میں تھے جب اسرائیل کی جانب سے مریجہ میں فضائی حملہ کیا گیا۔

دوسری جانب خبر رساں ایجنسی روئٹرز نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ اسرائیل نے جمعرات کو رات گئے بیروت کے جنوبی مضافات میں ایک بڑا حملہ کیا جس میں Axios نے تین اسرائیلی اہلکاروں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہاشم صفی الدین کو زیرِ زمین بنکر میں نشانہ بنایا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں