بدھ, جون 18, 2025
اشتہار

ایران سے داغے گئے بیشتر میزائل تباہ کردیے، اسرائیلی فوج کا دعویٰ

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران سے داغے گئے بیشتر میزائلوں کو تباہ کردیا گیا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ایران سے داغے گئے زیادہ تر میزائل راستے میں ہی روک لیے، ایران نے اسرائیل پر 8 میزائل داغے تھے۔

وسطی اسرائیل، تل ابیب، رامات گان، ہرزیلہ میں سائرن بج اٹھے۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اسرائیلی دفاعی نظام میزائل روکنے کے لیے متحرک ہوچکے ہیں۔تہران اور مغربی ایران میں متعدد فوجی اہدات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

ایران اسرائیل جنگ سے متعلق تازہ ترین خبریں

ایرانی سیکیورٹی عہدیدار کا کہنا ہے کہ ایران صرف سرخ لکیر تسلیم ہونے پرمذاکرات کرے گا، شرائط کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔

سیکیورٹی عہدیدار کا کہنا ہے کہ اسرائیلی کی جارحیت رکنے تک ایران کا ردعمل جاری رہے گا، اسرائیل کے حملے اب بھی جاری ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ جنگ میں امریکی شمولیت خطے کو آگ میں دھکیل سکتی ہے، ایران نے اسرائیلی حکمت عملی ناکام بنا کر امریکا کو بھی پیغام بھجوا دیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں