منگل, مارچ 25, 2025
اشتہار

اسرائیل غزہ سے متعلق نئے منصوبے پر امریکا کو راضی کرنے لگا

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیل نے غزہ پر فوجی حکمرانی کے لیے امریکا سے بات چیت کی تیاری شروع کر دی۔

ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق اسٹریٹجک امور کے وزیر رون ڈرمر اس ہفتے غزہ پر کنٹرول کے لیے اسرائیلی فوج کے ایک منصوبے پر بات کریں گے جن میں قومی سلامتی کے مشیر مائیک والٹز بھی شامل ہیں۔

ٹائمز نے ایک نامعلوم اسرائیلی اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ ڈرمر آج واشنگٹن ڈی سی کے لیے روانہ ہو رہے ہیں۔

نیوز رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل کی حکومت نے اب تک "غزہ کی پٹی پر فوجی حکمرانی کے لیے دباؤ ڈالنے سے گریز کیا ہے لیکن وائٹ ہاؤس میں صدر ٹرمپ کے ساتھ "اسرائیل کی سوچ بدلی ہوئی دکھائی دیتی ہے۔

واضح رہے کہ ٹرمپ کی جانب سے غزہ پر دوبارہ وحشیانہ حملوں کے لیے اسرائیل کو گرین سگنل دیا گیا تھا اور اب غزہ پر فوجی حکومت کے لیے اپنے سب سے بڑے اتحادی کو اعتماد میں لیا جا رہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں