پیر, دسمبر 23, 2024
اشتہار

اسرائیلی فوج نے الشفااسپتال کے سولر پینلز کو تباہ کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیلی فوج نے غزہ میں الشفااسپتال کے بجلی کے واحد ذرائع سولرپینلز کو تباہ کر دیا۔

فلسطینی وزارت صحت اسرائیلی فوج کی الشفااسپتال کے سولرپینل سسٹم پر گولہ باری کی ہے جس سے بجلی بنانے کے واحد ذرائع سولر پینلز سسٹم تباہ ہوگیا۔

خاص طور پر غزہ شہر میں کھڑی عمارتوں کی چھتوں پر لگے متعدد سولر پینل گزشتہ چند دنوں میں اسرائیلی بمباری کے دوران تباہ ہو چکے ہیں۔

- Advertisement -

متاثرہ سہولیات میں ناصر اسپتال، پانی کے کئی کنویں اور بیکریاں شامل ہیں۔ اس سے توانائی کے باقی ماندہ ذرائع میں سے ایک کا خاتمہ ہو گیا ہے، جو ایندھن پر منحصر نہیں ہے۔

وزارت صحت کے ترجمان نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل الشفاء میڈیکل کمپلیکس کے لیے تباہی کی تیاری کر رہا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ اسپتال کو خالی نہیں کیا جا سکتا کیونکہ اس میں آئی ڈی پیز کے علاوہ ہزاروں زخمی افراد، گردے کے ڈائیلاسز کے مریض اور نوزائیدہ بچوں کو انتہائی نگہداشت کے یونٹوں میں رکھا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ الشفا میڈیکل کمپلیکس کی حفاظت کرنا اقوام متحدہ، ڈبلیو ایچ او، ریڈ کراس اور دیگر کی ذمہ داری ہے اور انہیں اس کے لیے فیصلہ کن طریقہ کار اپنانا چاہیے اگر اسپتال غیرفعال ہوتا ہے تو مریضوں اور زخمیوں کو کوئی طبی امداد نہیں ملے گی یہ ایک انتباہ ہے اور اس اسپتال کو پوری دنیا کو تحفظ فراہم کرنا چاہیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں