بدھ, ستمبر 25, 2024
اشتہار

اسرائیل نے فلسطینیوں کی لاشوں سے بھرا کنٹینر بھیج دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیل نے ناقابل شناخت لاشوں سے بھرا کنٹینر فلسطین کو بھیج دیا۔

غزہ کی وزارت صحت نے پیشگی اطلاع یا ان کی شناخت کے بارے میں معلومات کے بغیر اسرائیل سے بھیجے گئے 88 فلسطینیوں کی لاشیں لے جانے والا کنٹینر وصول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

وزارت نے بدھ کے روز ٹیلیگرام میسجنگ ایپ پر ایک بیان میں کہا کہ کنٹینر وصول کرنے کا طریقہ کار اس وقت تک معطل کر دیا گیا جب تک کہ اسرائیل متاثرین کے نام، موت کے وقت اور ان کے مقام کے بارے میں مکمل ڈیٹا فراہم نہیں کرتا۔

- Advertisement -

بیان کے مطابق یہ ان لوگوں اور ان کے خاندانوں کے کم از کم حقوق ہیں۔

غزہ کے سرکاری میڈیا آفس نے ایک الگ بیان میں ناقابل شناخت لاشوں کی ترسیل کو "غیر انسانی اور مجرمانہ اقدام” قرار دیا۔

وسطی غزہ کے دیر البلاح سے رپورٹ کرتے ہوئے الجزیرہ کے طارق ابو عزوم نے کہا کہ "لاشیں ناقابل شناخت ہیں کیونکہ وہ زیادہ تر بوسیدہ ہیں”۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں