اتل ابیب : اسرائیل نے حملوں میں 6 ایرانی ایئرپورٹس پر حملے میں 15 ایرانی لڑاکا طیاروں کو تباہ کرنے کا دعویٰ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیل نے 6 ایرانی ہوائی اڈوں پرحملےمیں15طیارےتباہ کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ مغربی، مشرقی، مرکزی ایران میں ایئر پورٹس کو نشانہ بنایا گیا۔
اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ ڈرون حملوں میں ایران کے ایف 15 اور ایف 5 لڑاکا طیارے تباہ ہوئے جبکہ ایک ری فیولنگ جہازاورایک اے ایف 1 ، کوبرا ہیلی کاپٹر بھی تباہ ہوا اس کے ساتھ حملوں میں رن ویز اور زیر زمین بنکرز بھی تباہ کئے گئے۔
اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ تہران پر حملوں میں ایرانی پاسداران انقلاب کے سیکڑوں اہلکار نشانہ بنے۔
مزید پڑھیں : اسرائیل کے ایران میں ہزاروں کلومیٹر اندر گھس کر فوجی مقامات پر حملے
اس سے قبل آئی ڈی ایف کا کہنا تھا بیس لڑاکا طیاروں نے کِرمان شاہ، ہمدان اورتہران میں تیس مقامات پر فوجی انفرااسٹرکچر کو نشانہ بنایا۔ تین بریگیڈیئر اور کئی سپاہی شہید ہوگئے۔
میزائل اسٹوریج،لانچ انفراسٹرکچر، ریڈاراورسیٹلائٹ سسٹم اور زمین سے فضا میں مار کرنے والا میزائل لانچر کو تباہ کردیا۔
اسرائیلی طیاروں نے دو ہزار کلومیٹر اندر شہرود میں میزائل انجن کی تیاری کی جگہ پر بھی حملہ کیا، بوشہر، اصفہان اوراہوازمیں میزائل لانچرز، فضائی دفاعی بیٹریوں کی تیاری کے مقامات کونشانہ بنایا۔
تھرڈ بریگیڈ، کمانڈ سینٹر، اسٹوریج مقامات اورمیزائل لوڈ کرنے والے فوجیوں پربھی بمباری کی۔
تہران کے بجلی گھروں، سرکاری ٹی وی کے دفتر کو تباہ کردیا، جس کے بعد تہران کو بجلی معطل ہوگئی۔