ہوم عالمی خبریں اسرائیل نے غزہ کو خون میں نہلا دیا، مزید 100 شہید

اسرائیل نے غزہ کو خون میں نہلا دیا، مزید 100 شہید

0
اسرائیل نے غزہ کو خون میں نہلا دیا، مزید 100 شہید

اسرائیل نے لبنان میں جنگ بندی کے بعد غزہ میں حملے تیز کردیئے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 100 فلسطینی جام شہادت نوش کرگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے ان 100 میں سے 75 افراد کو بیت لاہیا کی رہائشی عمارتوں پر بم باری کر کے شہید کیا۔

گزشتہ 2 ماہ کے دوران شمالی غزہ کے جاری اسرائیل کے محاصرے میں وحشیانہ زمینی اور فضائی حملوں میں شہداء کی تعداد 2 ہزار 700 تک پہنچ گئی۔

الجزیرہ کے مطابق کمال عدوان اسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ کے سربراہ اسرائیلی کواڈکوپٹر کے حملے میں شہید ہو گئے۔

دیر البلاح میں الجزیرہ کے نمائندے نے بتایا کہ کواڈکوپٹر شمالی غزہ کے بیت لاہیا کے قریبی علاقوں کے اوپر منڈلا رہا تھا کہ اس دوران ڈائریکٹر کو نشانہ بنایا گیا۔

جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیل کے لبنان پر حملے، 78 شہادتیں

یہ شمالی غزہ کے آخری جزوی طور پر فعال اسپتال میں عملے کو شہید یا زخمی کرنے کا تازہ ترین حملہ ہے جسے اسرائیلی افواج نے حالیہ ہفتوں میں بارہا نشانہ بنایا اور محاصرہ کیا۔

Comments