جمعرات, ستمبر 19, 2024
اشتہار

اسرائیل غزہ جنگ میں بری طرح پھنس گیا، سابق آرمی چیف

اشتہار

حیرت انگیز

یروشلم : اسرائیل کے سابق آرمی چیف نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ جنگ میں بری طرح پھنسا ہوا اور زخمی حالت میں ہے۔

اسرائیل کے مقامی چینل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اسرائیلی فوج کے سابق چیف میجر جنرل اسرائیل زیو نے موجودہ صورتحال کو ایک "خوفناک دلدل” قرار دیتے ہوئے اسرائیلی حکومت پر زور دیا کہ وہ جلد از جلد غزہ سے نکل جائے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق میجر جنرل اسرائیل زیو جو کہ اسرائیلی فوج میں آپریشنز کے سابق سربراہ ہیں، نے جاری غزہ جنگ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ "اسرائیل غزہ میں پھنس گیا ہے اور اس کا خون بہہ رہا ہے۔”

- Advertisement -

انہوں نے تجویز دی کہ وزیر اعظم نیتن یاہو ممکنہ طور پر اپنی سیاسی پوزیشن کو برقرار رکھنے اور اپنے کرپشن کیس کے التوا کے لیے اس جنگ کو طول دے رہے ہیں جس کے نتیجے میں وہ جیل بھی جاسکتے ہیں۔

سابق آرمی چیف نے کہا کہ ایک سال کی طویل اور تھکا دینے والی جنگ کے بعد جسے انہوں نے اسرائیل کی تاریخ کی سب سے طویل جنگ قرار دیا۔

سابق آرمی چیف نے کہا کہ ایک سال کی طویل اور تھکا دینے والی جنگ کے بعد ملک ایک مستقل سیکیورٹی بحران میں پھنس گیا ہے جس کا کوئی حل نظر نہیں آتا۔ انہوں نے غزہ جنگ کو ایک سال کی طویل اور تھکا دینے والی جنگ قرار دیا

انہوں نے نشاندہی کی کہ موجودہ صورتحال میں بہتری کی امید نہیں اور نہ ہی اس کے حل کا کوئی واضح راستہ نظر آرہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس جنگ کو نیتن یاہو نے چھ مہینے پہلے فتح کے قریب قرار دیا تھا، اب وہ لامتناہی نظر آرہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں