جنگ بندی معاہدے کے باوجود لبنان سے اسرائیلی فوج کا انخلا نہ ہو سکا۔
جنوبی لبنان سے اسرائیلی فوج کے انخلاء میں جنگ بندی کے معاہدے میں طے پانے والے 60 دنوں سے زیادہ لگ جائیں گے کیونکہ وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے دفتر نے دعویٰ کیا کہ لبنان کی طرف سے ابھی تک اس معاہدے کو مکمل طور پر نافذ نہیں کیا گیا ہے۔
جمعہ کو جاری ہونے والا یہ بیان، اسرائیلی فوج کے جنوبی لبنان کے قصبوں پر حملے کے بعد سامنے آیا ہے جو حزب اللہ کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کے تحت فوجیوں کے انخلاء سے صرف دو روز قبل سرحدی علاقے میں "وسیع فوجی کارروائیوں” میں مصروف ہے۔
لبنان کی سرکاری قومی خبر رساں ایجنسی (این این اے) نے جمعہ کے روز کہا کہ اسرائیلی فورسز نے جنوب میں دھاوا بول دیا ہے اور اتارون قصبے میں بلڈوزنگ اور گھروں کو آگ لگا دی جب کہ قنطارا قصبے میں ایک مسجد کو نقصان پہنچایا، اور راب تھلاتھین میں دھماکا کیا ہے۔
جاری فوجی چھاپے جمعہ کے روز اسرائیلی میڈیا کی رپورٹس کے درمیان سامنے آئے کہ نیتن یاہو حکومت حزب اللہ کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے میں طے شدہ ڈیڈ لائن سے آگے لبنان میں فوجیوں کو تعینات رکھنے کے طریقے تلاش کر رہی ہے۔
نومبر میں طے پانے والے معاہدے کے تحت اسرائیلی افواج کو لبنان سے اور حزب اللہ کی افواج کو 26 جنوری کو ختم ہونے والی 60 دن کی مدت میں جنوبی لبنان سے انخلا کرنا تھا۔