پیر, دسمبر 16, 2024
اشتہار

فلسطینی ریاست کی حمایت پر اسرائیل کا آئرلینڈ کیخلاف بڑا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

غزہ نسل کشی کیس کی حمایت کے بعد اسرائیل نے آئرلینڈ میں اپنا سفارت خانہ بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

اسرائیل کا کہنا ہے کہ وہ ڈبلن کی طرف سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے اور غزہ میں اس کے اقدامات کے لیے بین الاقوامی عدالت انصاف (آئی سی جے) میں اسرائیل کے خلاف جنوبی افریقا کے نسل کشی کے مقدمے کی حمایت پر آئرلینڈ میں اپنا سفارت خانہ بند کر دے گا۔

اسرائیلی وزیر خارجہ گیڈون سار نے اتوار کو ایک بیان میں کہا کہ ڈبلن میں اسرائیل کے سفارت خانے کو بند کرنے کا فیصلہ آئرش حکومت کی انتہائی اسرائیل مخالف پالیسیوں کی روشنی میں کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

سار نے مزید کہا کہ آئرلینڈ نے اسرائیل کے ساتھ اپنے تعلقات میں ہر سرخ لکیر کو عبور کیا ہے اسرائیل دنیا بھر کے ممالک کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو آگے بڑھانے کے لیے اپنے وسائل خرچ کرے گا، ان لوگوں کو ترجیح دے گا جو اسرائیل کے مفادات اور اقدار سے ہم آہنگ ہوں۔

آئرش Taoiseach (وزیراعظم) سائمن ہیرس نے اسرائیل کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے اسے "انتہائی افسوسناک” قرار دیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں