بدھ, اپریل 16, 2025
اشتہار

اسرائیلی میڈیا نے صیہونی حکومت کے خفیہ منصوبے کا بھانڈا پھوڑ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیلی میڈیا نے صیہونی حکومت کے خفیہ منصوبے کا بھانڈا پھوڑ دیا کہا کہ اسرایئل فلسطینیوں کو شام میں بسانا چاہتا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق غزہ کے شہریوں کیلئے شام میں ترکیے کی سرحد کے قریب خیمہ بستیوں کی بحالی جاری ہے، اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ خیمہ بستیاں جنگ کے دوران شام کے  شمالی سرحدی علاقے میں قائم کی گئی تھیں۔

اسرائیل میڈیا کا دعویٰ ہے کہ غزہ کے شہریوں کو بسانے کے منصوبے پر قطر اور ترکیہ شامی حکومت سے رابطے میں ہیں۔

اسرائیلی میڈیا کا دعوی ہے کہ غزہ کے شہریوں کو بسانے کے منصوبے کی نگرانی ترکیہ کے دو ادارے کر رہے ہیں، دوسری جانب ترکیہ کے دونوں اداروں نے اس خبر کی تردید یا تصدیق کرنے سے انکار کیا ہے۔

اس سے قبل امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ اسرائیل اور امریکاغزہ کے لوگوں کو شام میں بسانے کا منصوبہ بنارہے ہیں، اسرائیل اور امریکا غزہ کے شہریوں کو شام میں دوبارہ آباد کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فورسز کے مظلوم فلسطینیوں پر مظالم کا نہ تھمنے والا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹے میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں مزید 48 فلسطینی لقمہ اجل بن گئے۔

دوسری جانب اسرائیل نے غزہ سے گرفتار درجنوں فلسطینیوں کو رہا کردیا ہے، رہا ہونے والے 10 فلسطینیوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے جن کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے اس کے علاوہ اسرائیل نے 2015 میں گرفتار کیے گئے 13 سالہ لرکے احمد وک بھی رہا کر دیا۔

اسرائیل کا جنوبی لبنان میں واپس آنے والے شہریوں پر حملہ، 22 افراد شہید

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں